4 دسمبر 2025 - 20:04
طاہر حسن نئیر کی علامہ احمد اقبال رضوی سے اہم ملاقات، دسمبر تک تنظیم سازی مکمل کرنے کا عزم

صوبائی ڈھانچہ مضبوط کرنے اور اضلاع کی کارکردگی بہتر بنانے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین جنوبی خیبر پختونخواہ کے صوبائی آرگنائزر طاہر حسن نئیر نے وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں صوبائی کارکردگی، اضلاع کی موجودہ صورتحال اور تنظیمی ڈھانچے کی مضبوطی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے مشترکہ طور پر آئندہ کے اہداف طے کیے اور عزم ظاہر کیا کہ ان‌شاءاللہ دسمبر ۲۰۲۵ء کے آخر تک جنوبی خیبر پختونخواہ میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔

اس موقع پر سید ظہیر نقوی، ارشاد بنگش اور اصف رضا ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha