بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی؛ امریکی ایوان نمائندگان کی ـ ٹرمپ سے ناراض ـ ریپبلکن رکن مارجوری ٹیلر نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے ایپسٹین کے موساد اور اسرائیل کے ایجنٹ ہونے کے معاملے پر اظہار خیال کیا۔
امریکی صدر نے حال ہی میں کانگریس کی اس ریپبلکن رکن کے خلاف موقف اختیار کیا، حالانکہ وہ ٹرمپ کی تحریک "میک امریکہ گریٹ اگین" (MAGA) میں نمایاں کرتی رہی ہیں۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ "وہ مزید پاگل مارجوری کی حمایت نہیں کریں گے۔"

مارجوری ٹیلر گرین نے پہلے کہا تھا کہ ٹرمپ نے امریکہ میں اسرائیلی لابی اور جیفری ایپسٹین کیس کی وجہ سے، انہیں نشانہ بنایا ہے۔
اب، سی این این کے ساتھ ایک انٹرویو میں، انھوں نے کہا کہ ایک غیر ملکی ریاست ٹرمپ پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ جیفری ایپسٹین کیس کو خفیہ رکھیں۔
سی این این کے میزبان نے پوچھا: "کیا اس کا مطلب یہ تھا کہ (American Israel Public Affairs Committee [AIPAC]) اور ایپسٹین کیس ان کے اور ٹرمپ کے درمیان کشیدہ تعلقات کا سبب ہیں؟" گرین نے جواب دیا: "میرے خیال میں صحیح سوال یہ ہے کہ کیا جیفری ایپسٹین اسرائیل کے لئے کام کر رہے تھے؟"
گرین نے، ایوان نمائندگان کی نگران کمیٹی کی طرف سے جاری کی گئی ای میلز ـ جو ایپسٹین کے سابق اسرائیلی وزیر اعظم ایہود بارک سے تعلقات کو طشت از بام کرتے ہیں ـ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: "میرے خیال میں بہت سے امریکی یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ کیا ایپسٹین اسرائیل کے لیے کام کر رہے تھے یا نہیں۔"
جارجیا کی اس ریپبلکن رکن ایوان، نے کہا: "ہم نے دیکھا کہ وہ (ایپسٹین) ان کے ساتھ کاروبار کرتا تھا، ساتھ ہی ایسے کاروباری لین دین جن اسرائیلی حکومت میں شامل تھی اور ایسا لگتا ہے کہ یہ کاروبار ان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں تک بھی پہنچ گیا ہے۔"
گرین نے کہا کہ اسرائیل ٹرمپ پر دباؤ ڈال کر ایپسٹین کے معاملات کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔
انھوں نے ٹرمپ کے ساتھ اپنے حالیہ تناؤ کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر، کہا: "بدقسمتی سے، یہ سب ایپسٹین فائلز سے تعلق رکھتا ہے اور یہ حیران کن ہے۔"
امریکی رکن کانگریس نے ٹرمپ کے حالیہ ریمارکس ـ جن میں انھوں نے ان [مارجوری] کو "غدار"، کہا تھا ـ کو "تکلیف دہ" قرار دیا اور متنبہ کیا: "اس قسم کے الفاظ جو استعمال کیے جاتے ہیں وہ لوگوں کو میرے خلاف کر سکتے ہیں اور میری زندگی کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارا ملک جیفری ایپسٹین فائلز میں شفافیت کا مستحق ہے۔"
گرین نے ٹرمپ کے اس دعوے کی تردید کی کہ ان کی حالیہ لڑائی اس لئے تھی کہ امریکی صدر نے سینیٹ کی رکنیت یا جارجیا کی گورنری کے لئے ان کی امیدواری کی مخالفت کی، اور کہا: "یہ سچ نہیں ہے۔ میں نے کبھی بھی صدر سے سینیٹ کے لئے انتخاب لڑنے یا جارجیا کی گورنری کا انتخاب لڑنے کے بارے میں بات نہیں کی ہے۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ