3 نومبر 2025 - 07:52
مآخذ: ابنا
ایران نے جوہری تنصیبات کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنانے کا اعلان کیا

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اعلان کیا ہے کہ تہران اپنی جوہری تنصیبات دوبارہ تعمیر کرے گا۔ ایران کے ایٹمی توانائی ادارے کے دورے کے موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوط بنائیں گے ایران جوہری ہتھیارحاصل کرنے کا نہ پہلے ارادہ رکھتا تھا نہ اب ایسا کوئی ارادہ ہے۔

 اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اعلان کیا ہے کہ تہران اپنی جوہری تنصیبات دوبارہ تعمیر کرے گا۔ ایران کے ایٹمی توانائی ادارے کے دورے کے موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوط بنائیں گے ایران جوہری ہتھیارحاصل کرنے کا نہ پہلے ارادہ رکھتا تھا نہ اب ایسا کوئی ارادہ ہے۔ ایرانی صدر کو ایٹمی تنصیبات کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہعباس عراقچی نے کہا کہ ہم پر امن مقاصد کے حامل اپنے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن ہم اپنے میزائل پروگرام کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے۔عباس عراقچی نے کہا کہ ہم یورینیم افزودگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی صدرمسعود پزشکیان نے کہا کہ عمارتیں تباہ کر دینے سے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہمارے سائنس دانوں کے پاس اب بھی وہ تمام ضروری علم و ہنر موجود ہے۔

وہیں ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی کہتی ہیں کہ ایران کو جوہری پروگرام پر مذاکرات کی بحالی کا پیغام ملا ہے تاہم یہ پیغام کہاں سے آیا ہے ترجمان نے اس کی وضاحت نہیں کی۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے جون میں ایران کے خلاف غیر معمولی بمباری مہم شروع کی تھی، جس کے نتیجے میں 12 روزہ جنگ چھڑ گئی تھی۔ اس دوران اسرائیل نے ایران کی جوہری اور عسکری تنصیبات سمیت رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا اور کئی اعلی سطحی سائنس دان مارے گئے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha