1 نومبر 2025 - 17:57
کہتے ہیں ہم تو علما کو 25 ہزار دینا چاہتے ہیں، یہ کس مد میں ملا کے ضمیر کو خریدنا چاہتے ہو؟ فضل الرحمان

کہتے ہیں سعودی عرب، یواے ای میں ایسا ہورہا ہے تو پھر وہی نظام لایاجائے، ہمیں دھمکی دیتے ہیں فورتھ شیڈول میں ڈال دینگے، بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول: سربراہ جے یو آئی

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پنجاب حکومت کے آئمہ کرام کو وظیفہ دینے کے فیصلے کو ایک بار پھر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ملتان میں علما کنونشن سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ  پاکستان اسلام کے نام پرقائم ہوا ہے، پاکستان کےلیےبرصغیرکےلاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہاکہ  مدارس کے کردار کو ختم کیا جارہا ہے، ہمیں قومی دائرے میں آنے کا کہا جاتا ہے، یہ کہتے ہیں ہم تو علما کو 25 ہزارروپے دینا چاہتے ہیں، علما کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں، یہ کس مد میں ملا کے ضمیر کو خریدنا چاہتے ہو؟

فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ کہتے ہیں سعودی عرب، یواے ای میں ایسا ہورہا ہے تو پھر وہی نظام لایاجائے، ہمیں دھمکی دیتے ہیں فورتھ شیڈول میں ڈال دینگے، بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول۔

انہوں نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن کیلئے قانون بن چکا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صوبہ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے صوبے کی 65 ہزار مساجد کے آئمہ کرام کیلئے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha