جمعیت علمائے پاکستان

  • مجلس علمائے امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام "غدیر و عاشورا کانفرنس" / ایران پر صہیونی جارحیت مذمت

    مجلس علمائے امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام "غدیر و عاشورا کانفرنس" / ایران پر صہیونی جارحیت مذمت

    گجرات: مجلس علماء امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام "غدیر و عاشورا کانفرنس" کے عنوان سے ایک اہم علاقائی اجتماع گجرات میں منعقد ہوا، جس میں شمالی پنجاب کے سات اضلاع سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، دینی مبلغین اور آئمہ جمعہ و جماعت کی کثیر تعداد نے شرکت کی / اس کانفرنس کے آخر میں اسلامی جمہوریہ ایران پر صہیونی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، ایران اسلامی کے حق دفاع اور مزاحمت کی بھرپور تائید کی گئی، اور رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی قیادت پر مکمل اعتماد اور غیر متزلزل حمایت و عقیدت کا اظہار کیا گیا۔