25 اکتوبر 2025 - 19:40
امریکی صارفین کا ٹرمپ کی متعفن پوسٹ کا ویسا ہی جواب

ٹرمپ کی جانب سے مصنوعی ذہانت کی مدد سے ایک ویڈیو جاری کرنے کے بعد ـ جس میں وہ امریکی مظاہرین پر فضلہ پھینک رہے تھے، ـ کچھ امریکی کارکنوں نے ان کے اس عمل پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ہیش ٹیگز جیسے "میں ٹرمپ کی بو آر رہی ہے" کو ٹرینڈ کرکے ان کی بدبودار پوسٹ کا جواب دے دیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || امریکی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف لاکھوں امریکیوں کے احتجاجی مظاہروں سے بہت ساری خبریں سامنے آئی ہیں۔  "ہمیں تخت نہیں چاہئے ـ ہمیں تاج نہیں چاہئے ـ ہمیں بادشاہ نہیں چاہئے" (No Thrones - No crowns -  No Kings) کے نعروں کے ساتھ امریکی جعلی جمہوریت کے خلاف 70 لاکھ افراد سڑکوں پر نکل آئے لیکن امریکی عوام کے احتجاج پر ٹرمپ کے ردعمل اچھا خاصا تنازع کھڑا کیا۔

امریکی صارفین کا ٹرمپ کی متعفن پوسٹ کا ویسا ہی جواب

امریکی صدر نے اپنے سوشل نیٹ ورک پر AI سے بنائی گئی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ جنگی طیارے کے ذریعے امریکی کی سڑکوں پر احتجاج کرنے والے امریکی مظاہرین پر فضلات پھینکتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس اینجلس، نیویارک، واشنگٹن، شکاگو، میامی، بوسٹن، سیٹل، اٹلانٹا اور آسٹن سمیت سینکڑیوں امریکی شہروں  سینکڑوں احتجاجی مظاہروں میں بھاری ہجوم نے شرکت کی جن کا مرکزی نعرہ "ہمیں بادشاہ نہیں چاہئے" (No Kings) رہا جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مطلق العنانیت پر مبنی بادشاہانہ پالیسیوں پر تنقید کے طور پر لگایا گیا۔

امریکی صارفین کا ٹرمپ کی متعفن پوسٹ کا ویسا ہی جواب

ٹرمپ کی AI ویڈیو ـ جس میں امریکی عوام کی بے تحاشا توہین کی گئی تھی ـ امریکی عوام کے شدید غیظ و غضب کا باعث بنی اور امریکی صارفین نے سوشل میڈیا پر اپنے شدید غصے اور ناراضگی کا اظہار کیا۔ کچھ صارفین نے ٹرمپ کا جواب ٹرمپ ہی کے انداز میں ـ "اَدْلے کا بَدْلہ یا "اینٹ کا جواب پتھر سے" (اTit for Tat) ـ کے طور پر دیا یا اس کو بھی ڈبل کرکے واپس کر دیا اور اب ٹرمپ کا یہ بدبودار عمل عمل آہستہ آہستہ ان کے لئے بڑا مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔

کچھ ناقدین نفرت انگیز تصاویر کے ساتھ ٹرمپ کے اپنے ہی انداز میں ان کے ساتھ نمٹے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کی نفرت انگیز اور پریشان کن تصاویر شیئر کرنے کے لئے ہیش ٹیگ "ٹرمپ کی بو آر رہی ہے (#TrumpSmells) ٹرینڈ کیا گیا۔

امریکی صارفین کا ٹرمپ کی متعفن پوسٹ کا ویسا ہی جواب

اس سے قبل کچھ صارفین نے ایسی تصاویر شائع کی تھیں جن میں ٹرمپ کی جانب سے امریکی مظاہرین کی توہین کے جواب میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے ٹرمپ کے چہرے پر پاخانہ پھینکا گیا تھا۔

امریکی صارفین کا ٹرمپ کی متعفن پوسٹ کا ویسا ہی جواب

ناقدین نے خبردار کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے کچھ اقدامات غیر آئینی ہیں اور امریکہ میں آزادی اظہار اور جمہوریت کے لئے خطرہ ہیں۔ ٹرمپ کے اس اقدام سے ظاہر ہؤا کہ وہ امریکی رائے عامہ کے احتجاج اور تنقید کو کتنی اہمیت دیتے ہیں۔

امریکی صارفین کا ٹرمپ کی متعفن پوسٹ کا ویسا ہی جواب

آن لائن کارکنوں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو اپنے اس اقدام کی وجہ سے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا؛ وہ ناقدین کے ہجوم کا اس طرح سے جواب نہیں دے سکتے، جن میں سے صرف 70 لاکھ لوگ اس انداز سے سڑکوں پر آئے ہیں، اور توجہ کے لائق جواب نہیں مل سکا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha