اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا: برطانیہ کی مستعفی وزیر اعظم کے دفتر اور واشنگٹن میں برطانوی سفیر کے درمیان خفیہ خط و کتابت کی دستاویزات لیک ہو جانے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے منگل کے روز ایک بار پھر واشنگٹن میں برطانیہ کے سفیر کو احمق قرار دیا۔
انھوں نے ٹوئٹ کیا کہ برطانیہ نے واشنگٹن پر جس ناسمجھ سفیر کو مسلط کیا ہے وہ ایک احمق شخص ہے۔
ٹرمپ نے بریگزٹ کے بارے میں تھریسا میے کی کارکردگی کو بھی احمقانہ قرار دیا۔
اس سے قبل امریکی صدر نے واشنگٹن میں برطانوی سفیر کے بیان پر ردعمل کا اظہار اور برطانوی وزیر اعظم پر کڑی تنقید کی تھی۔
.......
/169