بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || شمالی اٹلانٹک معاہدے کی تنظیم (نیٹو) کے سیکرٹری جنرل، مارک روٹے نے جمعرات کی صبح دعویٰ کیا کہ یوکرین کی جنگ ختم کرنے کے لئے کوئی امن منصوبہ موجود نہیں ہے۔
روٹے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا: اگر کوئی امن منصوبہ ہے، تو وہی ہے جو صدر (امریکہ) نے پچھلے جمعے کو کہا تھا؛ "فریقین جہاں ہیں وہیں رکیں اور جنگ بند کریں"۔
پچھلا جمعہ ہی تھا جب ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلینسکی سے ملاقات کے بعد تجویز پیش کی تھی کہ ماسکو اور کیئف موجودہ محاذ بندی کے ساتھ (فریقین جہاں ہیں وہیں رکیں اور ) جھڑپیں بند کر دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ