بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، یوکرینی حکام نے اعلان کیا کہ روسی پهپادوں نے آج پیر کو گذشتہ دو ہفتوں میں دوسری بار یوکرین کے جنوب میں اڈيشا علاقے میں آذربائیجان کی سرکاری تیل کمپنی سوکار (SOCAR) کے تیل کے ذخیرے پر حملہ کیا۔
یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلینسکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا: "روسی حملہ... صرف ہم پر حملہ نہیں تھا، بلکہ ہمارے تعلقات اور توانائی کی سلامتی پر بھی حملہ تھا۔"
یوکرین میں تقریباً 60 پیٹرول پمپ چلانے والی سوکار کمپنی یا آذربائیجانی حکام کی طرف سے اب تک کوئی فوری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ روس نے بھی اس معاملے پر کھل کر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
دس دن پہلے بھی روسی ڈرونز نے یوکرین میں آذربائیجان کی سوکار کمپنی کے تیل کے ذخیرے کو نشانہ بنایا تھا اور اسے کافی نقصان پہنچایا تھا۔
کہا جا رہا ہے کہ باکو کے امریکہ کے ساتھ بہت قریب ہونے اور نیٹو کو خطے میں لانے کی کوششوں کی وجہ سے روس اس ملک کے حکام سے شدید ناراض ہے اور ممکن ہے کہ مستقبل میں باکو کے مفادات کو مزید نقصان پہنچا دے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ