اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق ،پروفیسرز اینڈ انٹلیکچولز فورم پاکستان اور مکتب امام زمانہ (عج) کے زیر اہتمام عظیم الشان ’سفر امام حسینؑ و تجدید عہد وفا‘ کانفرنس کا انعقاد بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی کراچی میں کیا گیا۔ کانفرنس سے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی، مذہبی اسکالر خانم فاطمہ سبزواری، مولانا ڈاکٹر عقیل موسی، سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرر ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر پروفیسر منور عباس، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے رہنما مولانا حیات عباس نجفی، مولانا محمد حسین و دیگر نے خطاب کیا۔
کانفرنس میں معروف شاعرہ خانم معصومہ شیرازی نے رہبر مسلمین جہان آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے متعلق خصوصی انقلابی کلام پیش کیا۔ کانفرنس میں معروف منقبت و نوحہ خواں شاہد علی بلتستانی، احمد رضا ناصری، محمد علی موشی و دیگر نے ترانہ شہادت پیش کئے۔ اس موقع پر خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے خصوصی شرکت اور کانفرنس کے انعقاد کو سراہا۔ کانفرنس میں نظامت کے فرائض قنبر رضوی نے انجام دیئے۔ کانفرنس میں مرد و خواتین، طلبہ و طالبات اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
آپ کا تبصرہ