22 اکتوبر 2025 - 11:10
مآخذ: ابنا
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو

ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق، عراقچی نے گفتگو کے دوران عالمی برادری کی ذمہ داری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اقوامِ متحدہ اور بین الاقوامی ادارے فوری اقدامات کریں تاکہ صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ میں فائر بندی کی خلاف ورزیوں کو روکا جا سکے.

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی اور اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنتونیو گوترش کے درمیان ایک اہم ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتِ حال، بالخصوص غزہ اور یمن کے واقعات پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق، عراقچی نے گفتگو کے دوران عالمی برادری کی ذمہ داری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اقوامِ متحدہ اور بین الاقوامی ادارے فوری اقدامات کریں تاکہ صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ میں فائر بندی کی خلاف ورزیوں کو روکا جا سکے اور انسانی امداد بلا رکاوٹ وہاں پہنچائی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران ہمیشہ انسانی ہمدردی اور امن و استحکام کے قیام کے لیے کوشاں رہا ہے، اور اقوامِ متحدہ کے ساتھ تعاون کو جاری رکھے گا۔

یمن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے، وزیرِ خارجہ نے صہیونی حکومت کی جارحانہ کارروائیوں کی مذمت کی اور اس بات پر زور دیا کہ خطے کے امن اور یمن کے استحکام کے لیے عالمی سطح پر مؤثر سفارتی کوششیں تیز کی جائیں۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنتونیو گوترش نے ایران کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اقوامِ متحدہ، ایران کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اور امید رکھتا ہے کہ تہران اپنے تعمیری کردار کے ذریعے خطے میں امن کے قیام میں مزید تعاون جاری رکھے گا۔

انہوں نے زور دیا کہ یمن اور خطے میں سیاسی مذاکرات اور سفارتی حل کے لیے تمام فریقین کو مل بیٹھ کر مشترکہ اقدامات کرنے چاہئیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha