22 اکتوبر 2025 - 11:52
مآخذ: ابنا
پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو: غزہ اور فلسطین کے معاملات پر تبادلہ خیال

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا۔ دفترِ خارجہ کے مطابق، اس گفتگو میں خاص طور پر غزہ اور فلسطین کے مسائل پر بات کی گئی، اور دونوں ممالک کے درمیان خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق، دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر مسلسل قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔ اس گفتگو میں دونوں ممالک نے فلسطینی عوام کے حقوق اور علاقے میں جاری بحران کے حل کے لئے عالمی سطح پر مزید مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha