18 اکتوبر 2025 - 11:21
مآخذ: ابنا
ہم جنگ بندی تمام شقوں پر عمل پیرا ہیں،اسرائیل معاہدے کی خلاف ورزی بند کر دے:حماس

 فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل طور پر عمل پیرا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل طور پر عمل پیرا ہے۔ تنظیم کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ ایک اسرائیلی قیدی کی لاش کی بین الاقوامی ریڈ کراس کو حوالگی اس عزم کی واضح علامت ہے۔

حازم قاسم کا کہنا تھا کہ حماس اپنے تمام وعدوں پر قائم ہے اور قیدیوں کے تبادلے کا عمل مکمل ہونے تک ہم معاہدے کی پاسداری جاری رکھیں گے۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو معاہدے پر عمل کرنے پر مجبور کرے، کیونکہ اسرائیلی فوج روزانہ غزہ میں نہتے شہریوں کا قتل عام کر رہی ہے اور انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹ ڈال کر جنگ بندی کے معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق، حماس نے ایک اسرائیلی قیدی کی لاش ریڈ کراس کو جنوبی غزہ میں حوالے کر دی ہے۔ بعد ازاں ریڈ کراس کی ٹیم نے یہ لاش اسرائیلی فوج کے سپرد کر دی۔اسرائیلی فوج نے میڈیا سے اپیل کی ہے کہ جب تک باضابطہ طور پر قیدی کی شناخت ظاہر نہیں کی جاتی، قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha