7 اکتوبر 2025 - 20:50
ویڈیو | کیا شہید یحییٰ السنوار نے غلطی کی؟ / طوفان الاقصیٰ کے پس پردہ 'ان کہے' حقائق

معرکۂ "طوفان الاقصیٰ" کے بعد، مغربی ذرائع ابلاغ نے اس حملے کو ایک "اندھادھند، اور حساب کتاب کے بغیر Un-calculated" حملہ قرار دینے کی کوشش کی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اب دو سال بعد، تجزیئے بالکل مختلف ہو چکے ہیں اور معلوم ہؤا ہے کہ کیا کیا نقشے تو جو خاک میں مل گئے ہیں [طوفان الاقصیٰ کے ذریعے]

نیویارک ٹائمز لکھتا ہے:

یحییٰ السنوار نے طویل مدت کے لئے مغرب کے عالمی نظام کو چیلنج کر دیا ہے۔ یہ وہ چیز ہے جسے واشنگٹن تسلیم نہیں کرنا چاہتا۔

تجزیہ کار "طوفان الاقصیٰ" کو ایک ایسے نظام کے خلاف ایک پیشگی (Preemptive) اور جیواسٹراٹیجک جنگ سمجھتے ہیں جس کو مغرب نے کئی عشرے قبل دنیا کے لئے ڈیزائن کیا تھا۔۔۔ ایک نیا نظام ـ جو  (IMEC) جیسے منصوبوں کے ذریعے بھارت کو یورپ سے ملانا چاہتا تھا تاکہ اسرائیل دنیا کا جیوپولیٹیکل مرکز بن سکے۔"

ایک سابق امریکی سفارتکار نے کہا:

"آئی میک وہ چیز تھی جسے امریکہ 1950ع‍ کے عشرے سے حاصل کرنا چاہتا تھا؛ "IMEC" ـ تجارت اور بنیادی ڈھانچے کے ذریعے ـ کا اثر و رسوخ قابو کرنا۔"

"طوفان الاقصیٰ" کا آغاز ہوتے ہی اسرائیل کے عبوری منصوبے تباہ ہو کر رہ گئے ہیں، عرب ممالک نے کنارہ کشی اختیار کی اور "IMEC" نامی راہ داری کا منصوبہ عملی طور پر معطل ہو گیا۔

ایک بھارتی تجزیہ کار نے "نیویارک ٹائمز" کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ "جس پراجیکٹ کو بھارت-امریکہ-اسرائیل اتحاد کی علامت بننا تھا، وہ مغرب کے عالمی سلسلے (Chain) کی علامت بن گیا۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha