7 اکتوبر 2025 - 09:51
پسنی بندرگاہ امریکا کو دینے کی مبینہ پیشکش پر سینیٹر علامہ ناصر عباس کا حکومت سے سخت سوالات، علاقائی سلامتی پر تشویش

میں حکومتِ پاکستان سے فوری اور دو ٹوک وضاحت کا مطالبہ کرتا ہوں کہ فائنانشل ٹائمز کی اس رپورٹ میں کتنی صداقت ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان نے امریکہ کو پسنی بندرگاہ ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کے ترقیاتی منصوبے کے لیے پیشکش کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بطورِ رکنِ سینیٹ، میں حکومتِ پاکستان سے فوری اور دو ٹوک وضاحت کا مطالبہ کرتا ہوں کہ فائنانشل ٹائمز کی اس رپورٹ میں کتنی صداقت ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان نے امریکہ کو پسنی بندرگاہ ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کے ترقیاتی منصوبے کے لیے پیشکش کی ہے۔

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ یہ خبر نہ صرف پاکستان کے ایران اور چین جیسے قریبی اور اسٹریٹجک شراکت داروں کے ساتھ تعلقات پر منفی اثر ڈال سکتی ہے بلکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)، جس کا مرکز گوادر ہے، کے لیے بھی شدید نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے، اگر ایسا کوئی منصوبہ واقعی زیرِ غور ہے تو یہ اقدام نہ صرف علاقائی امن و استحکام کو خطرے میں ڈالے گا بلکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے بنیادی اصولوں سے بھی انحراف ہوگا۔

علامہ ناصر عباس نے مزید کہا کہ یہ معاملہ مزید سنگین اس لیے بھی ہے کہ یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے افغانستان میں بگرام ایئربیس دوبارہ حاصل کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha