1 اکتوبر 2025 - 03:16
یمن نے امریکہ کے ساتھ جنگ بندی ختم کر دی

خبر ایجنسی روئٹرز کا کہنا ہے کہ یمنی انصار اللہ کی فوجوں نے امریکہ کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی کا خاتمہ کر دیا ہے اور وہ امریکہ سے منسلک جہازوں کو نشانہ بنائیں گی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ انصار اللہ اب بڑی امریکی تیل کی کمپنیوں ـ جیسے ایکسون موبائل، کونوکو فلپس، اور شیورون کو نشانہ بنائے گی۔

اس سے پہلے، انصار اللہ اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی حکومت کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔ اس معاہدے کے تحت امریکہ یمن کی زمین پر حملہ نہیں کرتا تھا اور بدلے میں، انصار اللہ بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں امریکہ سے منسلک جہازوں پر حملے بند کر دیئے تھے۔

صنعا میں واقع ہیومینٹیرین آپریشنز کوآرڈینیشن سینٹر (HOCC)، جس کا کام انصار اللہ اور تجارتی شپنگ کمپنیوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے، نے 13 امریکی کمپنیوں، 9 ایگزیکٹوز، اور 2 جہازوں کے خلاف پابندیاں عائد کی ہیں۔

اس مرکز نے اس بات پر زور دیا کہ ان اداروں کے ساتھ، جنہیں انصار اللہ نے دہشت گردی کی فہرست میں شامل کیا ہے، کس طرح سلوک کیا جائے گا۔ یمن جن اداروں کی "مقابلہ اور جنگ" کے اصول کے تحت درجہ بندی کرتا ہے، ان کے بروقت ساتھ نمٹا جائے گا۔

لہٰذا، یہ اعلان ایک انتباہ ہے کہ کونوکو فلپس سمیت کمپنیاں اور دشمن ادارے حملے کی زد میں آسکتے ہیں۔

مشرق وسطیٰ کے تجزیہ کار محمد الباشا نے آج کہا کہ یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ کیا یہ پابندیاں ان مقاطعے کا شکار تنظیموں، کمپنیوں اور افراد سے منسلک جہازوں پر حملوں کے آغاز کی نشاندہی کرتی ہیں یا نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha