25 ستمبر 2025 - 11:34
مآخذ: ابنا
بھارت کی ریاست اتر پردیش میں مسلمان شخص پر حشیانہ تشدد،جمعیت علمای ھند کا قانونی کاروائی کا مطالبہ

بھارت میں ایک اور ہجومی تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں اتر پردیش کے ضلع کشی نگر کے کُبرا بوال پٹی گاؤں میں ایک مسلمان شخص کو رسی سے باندھ کر بری طرح مارا پیٹا گیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، بھارت میں ایک اور ہجومی تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں اتر پردیش کے ضلع کشی نگر کے کُبرا بوال پٹی گاؤں میں ایک مسلمان شخص کو رسی سے باندھ کر بری طرح مارا پیٹا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق، واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ریتیش نامی شخص نے ایک مقامی مسلمان، اظہر الدین، سے اپنی پک اپ گاڑی سڑک سے ہٹانے کو کہا۔ اس معاملے پر تلخ کلامی ہوئی اور ریتیش نے مبینہ طور پر اظہر الدین کے ساتھ بدسلوکی کی۔

اس کے بعد ریتیش کے رشتہ داروں اور ساتھیوں نے اظہر الدین پر حملہ کر دیا۔ انہوں نے اسے رسی سے باندھ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس نے علاقے میں غم و غصہ اور خوف کی فضا پیدا کر دی۔ عینی شاہدین کے مطابق، ریتیش کی والدہ کے بار بار روکنے کے باوجود ہجوم نے مار پیٹ جاری رکھی۔

گاؤں کے رہائشیوں نے اس واقعے کو انتہائی افسوسناک اور صدمہ انگیز قرار دیا اور فوری انصاف کا مطالبہ کیا۔ پولیس اسٹیشن وِشنوپورا نے بتایا ہے کہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اظہر الدین کے اہل خانہ شدید صدمے میں ہیں جبکہ مختلف مسلم تنظیموں، بشمول جمعیت علمائے ہند، نے متاثرہ خاندان سے اظہار یکجہتی کیا اور حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قانون سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha