23 جنوری 2011 - 20:30

ترکی نےغزہ کے محصور فلسطینیوں کے لئے امدادی سامان لے جانے والی آزادی نامی کشتی پر اسرائیلی فوج کے حملے کے بارے میں اسرائیلی انکوائری رپورٹ کی شدید مذمت کی ہے جس میں فلوٹیلا کشتی پر حملے کو درست قراردیا ہے۔

ابنا: ترکی نے غزہ کے محصور فلسطینیوں کے لئے امدادی سامان لے جانے والی آزادی نامی کشتی پر اسرائیلی فوج کے حملے کے بارے میں اسرائیلی انکوائری  رپورٹ کی شدید مذمت کی ہے جس میں فوٹیلا کشتی پر حملے کودرست قراردیا ہے۔ ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کے مطابق  نہ تو اسرائیلی انکوائری کی کوئی حیثیت اور قدر ہے اور نہ ہی  وہ حقیقت پر مبنی ہے۔ اسرائیلی انکوائری کے مطابق گزشتہ مئی میں غزہ جانے کی کوشش کرنے والے امدادی جہاز پر اسرائیلی بحریہ کی کارروائی جائز تھی۔ اس حملے میں انسانی حقوق کے کئی کارکن شہید ہوئے تھے جن کا تعلق ترکی سے تھا۔ عالمی سطح پر اس حملے کی شدید مذمت کی گئی تھی۔ گذشتہ سال اقوامِ متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اس واقعہ میں اسرائیلی بحریہ نے  ناقابلِ برداشت حد تک بربریت  اور ظلم کا مظاہرہ کیا تھا۔ اسرائیل کی 300 صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلوٹیلا پر اسرائیلی بحریہ کا حملہ اور غزہ کا بحری محاصرہ دونوں قانونی طور پر درست ہیں۔ واضح رہے کہ گذ شتہ برس 31 مئی کو بحری جہاز میں سوار آزادی قافلہ پر حملہ کیا تھا جو غزہ کے محصور فلسطینیوں کے لئےامدادی سامان لے جارہا تھا۔

.......

/110