20 جولائی 2011 - 19:30

کاروان آزادي دو کے فرانسيسي بحري جہاز پر صہیوني ریاست کے حملے کي عالمي سطح پر مذمت کا سلسلہ جاري ہے -

ابنا: کاروان آزادي غزہ کے فرانسيسي شعبے کے ترجمان نہال شہال نے غزہ کے لئے امداد لے جانے والے الکرامہ بحري جہاز پر صہیوني فوجيوں کے حملے اور قبضے کو قذاقي قرار ديتے ہوئے اس کي مذمت کي ہے - انہوں نے ايک انٹرويو ميں کہا کہ اس بحري جہاز ميں غزہ کے محصور عوام کے لئے غذائي اشيا اور دوائيں لے جائي جارہي تھيں - انہوں نے بتايا کہ اس کشتي ميں موجود تمام لوگوں کے ناموں کا بھي پہلے ہي اعلان کيا جاچکا تھا اور اس پر حملے اور قبضے کا کوئي جواز نہيں تھا-اسلامي جمہوريہ ايران کي پارليمنٹ کے اسپيکر ڈاکٹر علي لاريجاني نے بدھ کو پارليمنٹ کے کھلے اجلاس سے خطاب ميں صہیوني ریاست کي اس بحري ‍قذاقي کي مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امريکا اور مغربي ملکوں کي جانب سے صہیوني ریاست کي اس قذاقي کي حمايت افسوسناک ہے -يونان ميں مقيم مسلمانوں کي انجمن کے سربراہ نے بھي الکرامہ بحري حہاز پر صہیوني فوجيوں کے حملے اور قبضے کي مذمت کرتے ہوئے اس سلسلے ميں بين الاقوامي اداروں کي خاموشي پر سخت تنقيد کي ہے -

عرب ليگ کے سيکريٹري جنرل نے بھي صہیوني ریاست کي اس وحشيانہ کاروائي کي مذمت کرتے ہوئے اس کو کھلي بحري ‍قذاقي قرار ديا ہے -

نبيل العربي نے ايک انٹرويو ميں کہا ہے کہ يہ بحري جہاز غزہ کے مظلوم عوام کے لئے غذائي اشياء اور دوائيں لے جارہا تھا اس پر حملے اور قبضے کا کوئي جواز نہيں تھا - انہوں نے بين الاقوامي اداروں سے اس سلسلے ميں فوري ضروري اقدام کا مطالبہ کيا -

دوسري جانب اسرائيلي پارليمنٹ کے عرب رکن طالب صانع نے کہا ہے کہ اگر چہ صہیوني ریاست کے فوجيوں نے اس امدادي بحري جہاز پر حملہ کرکے قبضہ کرليا ہے مگر يہ بحري جہاز اپنے ہدف ميں کامياب رہا ہے - انہوں نے کہا اس بحري جہاز کي روانگي اور اس پر صہیوني ریاست کے حملے اور قبضے نے ايک بار پھر دنيا والوں کي توجہ غزہ کے عوام کي مظلوميت کي جانب مبذول کردي ہے -

يادرہے کہ صہیوني ریاست کي بحريہ کے فوجيوں نے غزہ کے لئے امداد ليجانے والے کاروان آزادي دو کے فرانسيسي بحري جہاز الکرامہ پر منگل کے روز بين الاقوامي سمندري حدود ميں حملہ کرکے اس پر قبضہ کرليا ہے -

..................

/169