ابنا: اطلاعات کے مطابق آزادي کي لہر غزہ کي جانب، کے نام سے موسوم يہ چھوٹا بحري کارواں جو کينيڈا اور آئرلينڈ کے دو جہازوں پر مشتمل ہے بدھ کي شام ترکي کي قتحيہ بندرگاہ سے غزہ کے لئے روانہ ہواـ
پروگرام کے مطابق کارواں جمعے کو غزہ پہنچے گاـ اطلاعات ہيں کہ اسرائيل نے غزہ پہنچنے سے پہلے اس کارواں پر حملہ کرنے کي تياري کر لي ہےـ کينيڈا کا جہاز آزادي اور آئرلينڈ کا جہاز سوارس جو بين الاقوامي بحري حدود ميں داخل ہو چکے ہيں، ستائيس افراد کو ليکر جا رہے ہيں جن ميں صحافي، امن کارکن اور عملے کے ا فراد شامل ہيں ـ
کارواں ميں تيس ہزارڈالر کي طبي اشياء ليکر جارہا ہے ـ جہازوں پر سوار افراد کينيڈا، آئرلينڈ، فلسطين، مصر، امريکہ اور آسٹريليا کے شہري ہيں ـ ان افراد کا کہنا ہے کہ ان کا مشن اسرائيل کي جانب سے جاري غزہ کا محاصرہ توڑنا ہےــــ
............
/169