17 اگست 2010 - 19:30

غزہ کے محصورین کیلئے امدادی سامان لے جانیوالے اسرائیلی جارحیت کا شکار فریڈم فلوٹیلا میں سوار سابق امریکی سفیر ایڈورڈ پیک کو رہا کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز غزہ کے محصورین کیلئے لے جانے والے امدادی بیڑے پر مشتمل کشتیوں پر اسرائیلی حملے کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے امدادی کارکنوں سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا تھا جن میں اسرائیل میں تعینات سابق امریکی سفیرایڈورڈ پیک بھی شامل تھے جنہیں اسرائیل نے آج رہا کر دیا ہے۔سابق امریکی سفیر کی اہلیہ این پیک نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ ایڈورڈ خیریت سے ہیں اور ان کو رہا کر دیاگیا ہے وہ جلد گھر پہنچ جائیں گے۔اسرائیل نے 48 امدادی کارکنوں کو ان کے ممالک واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ فلو یڈم فوٹیلا سے تین پاکستانیوں سمیت 487 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے اڑتالیس کو ملک بدر کردیا جائے گا ،جبکہ دیگر نے اپنی شناخت کرانے سے انکار کردیا تھا اوروہ حراست میں رہیں گے اسرائیلی پولیس گرفتار کارکنوں سے پوچھ گچھ کررہی ہے ۔ادھر ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے میڈیا کو بتایا ہے کہ غزہ کے محصورین کیلئے تین کشتیوں پر مشتمل امدادی سامان بھجوایا جا رہا ہے تین دن میں کشتیاں غزہ پہنچ جائیں گی اور وہ غزہ کی حدود میں سفر کریں گی۔ اگر اسرائیل نے روکا تو کشتی کا عملہ امن درخواست کے ساتھ محفوظ راستے کا مطالبہ کرے گا اور کشتیوں میں زیادہ تر ملائیشیا کے امدادی کارکن ہوں گے، جبکہ اسرائیل نے کہا ہے کہ غزہ کی طرف جانے والے تمام جہازوں کو روکا جائے گا اور کسی صورت میں غزہ کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110