17 ستمبر 2025 - 18:07
غزہ میں شہداء کی تعداد 65 ہزار سے تجاوز کر گئی

وزارت صحت غزہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک 65 ہزار 62 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 65 ہزار 697 زخمی ہوچکے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، غزہ کی وزارت صحت نے بدھ کو جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 98 فلسطینی شہید اور 385 زخمی ہوئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں 7 افراد وہ ہیں جو انسانی امداد حاصل کرنے کی کوشش کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنے۔

وزارت صحت کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی فوج کے حملوں کے نتیجے میں شہداء کی مجموعی تعداد 65 ہزار 62 اور زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار 697 تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ صرف 18 مارچ 2025 سے آج تک 12 ہزار 511 فلسطینی شہید اور 53 ہزار 656 زخمی ہوئے ہیں۔

ادارے نے مزید کہا کہ انسانی امداد کے حصول کی کوششوں کے دوران اب تک 2 ہزار 504 فلسطینی شہید اور 18 ہزار 381 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ بھوک اور غذائی قلت کے باعث مزید 4 اموات ریکارڈ کی گئیں جس سے اس مد میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 432 تک جا پہنچی ہے جن میں 146 بچے بھی شامل ہیں۔ قحط کے اعلان کے بعد سے اب تک 154 افراد، جن میں 31 بچے شامل ہیں، جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha