اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اسرائیل کی سپریم کورٹ نے اپنے جاری کردہ حکم میں کہا، "حکومت نے فلسطینی قیدیوں کو بنیادی خوراک سے محروم رکھا ہوا کھا ہے، معاملہ آسائش کا نہیں بلکہ بقاء کے بنیادی تقاضوں کا ہے۔"
اسرائیلی سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ دو اسرائیلی انسانی حقوق کی تنظیموں کی درخواست پر سنایا ہے جنہوں نے اپنی درخواست میں انکشاف کیا تھا کہ قیدیوں کو خوراک کی کمی کے باعث بھوک اور غذائی قلت کا سامنا ہے۔
فلسطینی حکام کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیلی حراست میں 61 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 17 سالہ نوجوان بھی شامل ہے جو بھوک کے باعث انتقال کر گیا تھا۔
آپ کا تبصرہ