بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹرتھ سوشل' پر ایک پیغام میں چین کو بیرونی قبضے سے آزاد کروانے میں امریکہ کے تاریخی کردار کا دعویٰ کیا اور لکھا: "بڑا سوال یہ ہے کہ کیا صدر مملکت شی جن پنگ اس تقریب کے دوران اس مالی اور جانی حمایت کی مقدار کا ذکر کریں گے جو امریکہ نے ایک انتہائی ظالم بیرونی حملہ آور سے چین کی آزادی میں مدد کے لئے دی!"۔
ٹرمپ نے دعویٰ کرتے ہوئے مزید کہا کہ "بہت سے امریکی چین کی فتح اور عزت کی راہ میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے!! امید ہے کہ اس تقریب کے دوران ان کی بہادری اور قربانیوں کو اچھی طرح یاد کیا جائے گا اور ان کی تعریف و احترام کے ساتھ تکریم کی جائے گی"۔
ٹرمپ نے اگلے حصے میں چین کے عوام کے لئے ایک شاندار دن کی تمنا کرتے ہوئے چینی صدر سے مخاطب ہوکر لکھا: "براہ کرم، جب آپ ریاستہائے متحدہ امریکہ کے خلاف سازش میں مصروف ہیں، تو ولادیمیر پوتن (صدر روس) اور کم جونگ اون (رہنمائے شمالی کوریا) کو میرا مخلصانہ سلام پہنچایئے"۔
واضح رہے کہ چینی صدر شی جن پنگ کے ہمراہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون نے بدھ کے روز دوسری جنگ عظیم کے اختتام کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر بیجنگ میں ایک بڑی فوجی پریڈ میں شرکت کی۔
فوجی دستوں کی اس تقریب میں، جو دوسری جنگ عظیم کے اختتام کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہوئی، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے علاوہ 25 دیگر ممالک کے رہنما بھی موجود تھے۔
اس پریڈ میں چینی فوج کے جدید ترین سازوسامان اور ہتھیاروں کو بھی نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ