31 اگست 2025 - 16:49
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس ملٹی پولرزم اور علاقائی تعاون کے فروغ کا اہم موقع ہے : ایرانی صدر

ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین روانہ ہونے سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ یہ اجلاس عالمی کثرتیت (ملٹی پولرزم) اور خطے میں تعاون بڑھانے کے لیے نہایت اہم اور مناسب موقع ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی مجموعی آبادی تقریباً 2.5 ارب ہے اور ان ممالک کی معیشت عالمی معیشت کا چار فیصد حصہ بناتی ہے، جو خطے میں اقتصادی تعاون اور ترقی کے فروغ کے لیے بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس کے ذریعے کثرتیت (ملٹی پولرزم) کو تقویت دی جائے گی اور امریکہ اور بعض یورپی ممالک کی یکطرفہ پالیسیوں اور تسلط پسندی کا مقابلہ ممکن ہوگا۔

صدر پزشکیان نے مزید کہا کہ اجلاس کے دوران رکن ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے کے مواقع بھی حاصل ہوں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اجلاس میں چین کے صدر اور دیگر رکن ممالک کے سربراہان سے ہونے والی ملاقاتیں خطے کے عوام کی سلامتی اور امن کے فروغ کے لیے نہایت اہم اور مفید ہوں گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha