31 اگست 2025 - 21:30
فلسطینی مقاومت کا جدید ہتھیار، ایک فوجی بٹالین کی جنگی صلاحیت کے برابر + ویڈیو

ایک سیکورٹی اور اسٹریٹجک ماہر عبدالکریم خلف نے العالم نیوز نیٹ ورک کے پروگرام "شِیفْرَہ" ​​کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کار ایسے جدید ہتھیاروں سے لیس ہے جن کی جنگی طاقت ایک مکمل فوجی بٹالین کے برابر ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ماہر عبدالکریم خلف نے وضاحت کی کہ جاری کردہ تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ  حماس کے فوجی ونگ القسام بریگیڈز کی مزاحمتی یونٹیں M-99 اسنائپر رائفل کا استعمال کرتی ہے، ایک ایسا ہتھیار جس نے 2005 میں سروس میں داخل ہونے کے بعد سے میدان جنگ میں اپنے اثرات ثابت کر دیئے ہیں۔

خلف نے زور دے کر کہا: "فلسطینی مقاومت کی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیوز سے معلوم ہوتا ہے کہ القسام کے اسنائپرز ہر بار اس ہتھیار کا استعمال کرتے ہوئے پہلی ہی گولی سے ہدف کو مکمل درستگی کے ساتھ نشانہ بنا دیتے ہیں۔"

فلسطینی مزاحمت کا جدید ہتھیار، ایک فوجی بٹالین کی جنگی صلاحیت کے برابر

ایم-99 کی تکنیکی خصوصیات

القسام فورسز کی ایم-99 رائفل کی لمبائی تقریباً ڈیڑھ میٹر اور خالی حالت میں وزن تقریباً 12 کلوگرام ہے۔

یہ ہتھیار 5 گولیوں والے میگزین کا حامل ہے جس کو الگ کرکے دوبارہ نصب کیا جا سکتا ہے اور نیم خودکار طریقے سے لوڈ ہوتا ہے۔

ایم-99 رائفل طویل فاصلوں سے فائر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، لیکن زیادہ سے زیادہ اثر کے حصول کے لئے، رائفل اور ہدف کے درمیان فاصلہ 1524 میٹر سے زیادہ فاصلہ نہیں ہونا چاہئے۔

اس رائفل کی گولی 800 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے فائر ہوتی ہے، یعنی آواز کی رفتار سے تقریباً دو گنا، لہٰذا گولی ہدف تک ـ  فائر کی آواز کان تک پہنچے ـ سے پہلے ہی پہنچ جاتی ہے اور ممکن ہے کہ فائر کی آواز بالکل سنائی ہی نہ دے۔

اس سیکیورٹی ماہر نے مزید کہا: "یہ خصوصیت، جو بظاہر نمایشی لگ سکتی ہے، درحقیقت سپاہی کے لئے عملی بڑی اہمیت رکھتی ہے اور فائر کی درستگی میں نمایاں اضافہ کرتی ہے۔"

اس رائفل میں ایک طاقتور بریک (Recoil reduction system) بھی موجود ہے جو فائرنگ کے باعث پیچھے ہٹنے کے اثر (دھکے Recoil) کو کم کرتا ہے اور سپاہی کے لئے زیادہ تحفظ فراہم کرتا ہے۔

یہ ہتھیار مختلف قسم کی دوربینوں (Telescopic sights) اور رات کے وقت دیکھنے والے آلات (Night vision scopes) کے استعمال کی صلاحیت بھی رکھتا ہے، نیز اس پر 10x zoom کے fixed lenses یا 12x/22x zoom کے variable lenses بھی نصب کئے جا سکتے ہیں۔

خلف کے مطابق، انہی خصوصیات کے بدولت مقاومت کے ہاتھ میں ایک رائفل، اثرات کے لحاظ سے، ایک فوجی بٹالین کی جنگی صلاحیت کے برابر ہو جاتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha