اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ان ممالک میں برطانیہ، جرمنی، آسٹریلیا اور یوکرین شامل ہیں، جو میڈیا فریڈم کولیشن کے ذریعے صحافیوں کی حفاظت اور غزہ میں ان کی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، اس اتحاد نے صحافیوں کے خلاف حملوں کی تحقیقات اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیل غزہ میں غیر ملکی صحافیوں کی رسائی کو روک رہا ہے۔
کمیشن برائے صحافی تحفظ (CPJ) کے مطابق، اب تک اسرائیل کے غزہ میں جنگ کے دوران 192 سے زائد صحافی ہلاک ہو چکے ہیں، جو 1992 کے بعد صحافیوں کے لیے سب سے مہلک دور قرار دیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ