صحافت پر حملہ
-
فلسطینی صحافی نقاء حامد پر سائبر حملہ؛ اسرائیلی جرائم کی کوریج روکنے کی کوشش
فلسطینی صحافی اور پریس ٹی وی کی نمائندہ نقاء حامد کو مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں کی کوریج کے باعث منظم سائبر اور میڈیا مہم کا نشانہ بنایا گیا ہے، جہاں متعدد سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے انہیں بدنام کرنے اور ان کی صحافتی سرگرمیوں پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کی۔
-
ویڈیو | شہید صحافی مسعود سلیمی کی یاد میں تقریب؛ ابنا کی خصوصی رپورٹ
اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا || یوم صحافت کے موقع پر قم کے گلزارِ شہدا میں شہید صحافی «مسعود سلیمی» کی یاد میں تقریب منعقد ہوئی۔ مسعود سلیمی امریکہ اور صیہونی حکومت کے حملے میں شہید ہوئے تھے؛ تقریب میں ان کے ساتھیوں اور اہلِ خانہ نے ان کی صحافتی جدوجہد اور مشن کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ملاحظہ فرمائیں ابنا نیوز کی خصوصی رپورٹ
-
فلسطینی صحافیوں کے خلاف جولائی میں 108 حملے اور حقوق کی خلاف ورزیاں ریکارڈ
رام اللہ: فلسطینی صحافیوں کی یونین نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ جولائی کے دوران فلسطینی صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کے خلاف جرائم، حملوں اور صحافتی حقوق کی خلاف ورزیوں کے 108 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔
-
آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کی موجودہ صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جبکہ ایران اور عمان کے درمیان اس اہم آبی گزرگاہ میں محفوظ جہاز رانی کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔
-
ہم کیسا لبنان چاہتے ہیں؟ آزادیٔ صحافت وہ دفاعی حصار ہے جو نہیں ٹوٹنا چاہیے
ایک لبنانی مصنف نے ذرائع ابلاغ اور صحافیوں پر بڑھتے ہوئے دباؤ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، جہاں اسے آزادیٔ اظہار کی اپنی تاریخی روایت برقرار رکھنے یا میڈیا پر پابندیوں کے ماڈل کی طرف بڑھنے میں سے ایک راستہ منتخب کرنا ہوگا۔ ان کے مطابق آزاد صحافت کوئی سیاسی رعایت نہیں بلکہ شفافیت، احتساب اور سماجی استحکام کی بنیادی ضمانت ہے۔
-
سعودی ولی عہد پر تنقید مہنگی پڑ گئی؛ لبنانی صحافی کو طلب کر لیا گیا
لبنانی روزنامہ الاخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پر تنقیدی مواد شائع کرنے کے الزام میں لبنانی صحافی حسن علیق کو طلب کیا گیا ہے، جس پر لبنان میں آزادیٔ اظہار اور صحافتی آزادی کے حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
-
مراکش کے معروف صحافی علی المرابط کی گرفتاری پر عالمی ردِعمل، انسانی حقوق کی تنظیموں کا فوری رہائی کا مطالبہ
مراکش کے معروف آزاد صحافی علی المرابط کی گرفتاری پر ملکی و بین الاقوامی سطح پر شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور صحافتی اداروں نے اس اقدام کو آزادیٔ صحافت کے منافی قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ ہسپانوی اخبار ال پائیس نے اس معاملے کو 2030 فیفا ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی سے قبل مراکش کی عالمی ساکھ کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔
-
واشنگٹن پوسٹ کی تحقیق: آمال خلیل کو بروقت امداد نہ ملنے سے جان گئی
واشنگٹن / بیروت: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی جانب سے امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ تک رسائی کی اجازت میں تاخیر کے باعث لبنانی صحافی آمال خلیل بروقت طبی امداد سے محروم رہیں، جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی۔
-
سچ کی قیمت جان ہے؛ غزہ دنیا بھر میں صحافت کے لیے خطرناک ترین مقام قرار
اقوام متحدہ کے فلسطینی مہاجرین کے امدادی ادارے آنروا کے کمشنر جنرل نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی دنیا بھر میں صحافیوں اور انسانی ہمدردی کے کارکنوں کے لیے سب سے خطرناک مقام بن چکی ہے، جہاں حقائق تک رسائی کو دانستہ طور پر روکا جا رہا ہے۔
-
صیہونی جیل میں صمود فلوٹیلا ارکان ہر ہونے والے تشدد کے بارے مشتاق احمد خان نے کیا کہا؟
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں مشتاق احمد خان نے کہا کہ میں اپنے گلوبل صمود فلوٹیلا کے 150 ساتھیوں کے ساتھ اردن پہنچ چکا ہوں