15 جون 2009 - 19:30

یمن کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی یمن میں القاعدہ کے 10 ارکان گرفتار کئے گئے ہیں؛ اس علاقے میں اہل سنت کے پیروکار اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔

اہل البیت (ع) خبرایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق یمنی حکومت نے ذرائع کو بتایا ہے کہ القاعدہ کے 10 دہشت گرد جنوبی یمن کے علاقی "ابیان" میں گرفتار ہوئے ہیں جن میں القاعدہ کا ایک مطلوبہ دہشت گرد کمانڈر "سميح احمد عواض الحولبان"، بھی شامل ہے۔

دریں اثناء سومالیہ سے آنے والے 131 غیرقانونی مہاجرین بھی یمن کے جنوبی ساحلی علاقوں میں گرفتار ہوئے ہیں۔

یمنی وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق 81 مہاجرین "ثباب" کے علاقے میں اور 51 افراد ابیان کے قریب گرفتار ہوئے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سومالیہ کی القاعدہ بھی یمن کے جنوب میں شورش کرانے کے لئے فعال ہوگئی ہے اور ان سب افراد کے سعودی عرب سے رابطے ہیں۔

جنوب میں القاعدہ کی سرگرمیاں اور شمال میں سعودی عرب کی مداخلت سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب یمن میں اپنے خفیہ مقاصد کے لئے سرگرم عمل ہے جبکہ یمن کے حکمران اسے اپنا حلیف سمجھ بیٹھے ہیں۔