بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، آج (بدھ) اطالوی سرکاری خبر رساں ایجنسی اے این ایس اے (ANSA) کے مطابق غزہ میں فٹبالرز کے قتل عام کے باعث اسرائیلی فٹبال کو معطل کرنے کا بڑا منصوبہ اطالوی فٹبال تک پہنچ گیا ہے اور اطالوی کوچز نے ملک کی فٹبال فیڈریشن کو ایک خط بھیجا ہے جس میں انہوں نے "یوفا اور فیفا سے اسرائیل کی معطلی کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ صہیونی ریاست نے غزہ کے خلاف جنگ شروع کرنے کے بعد کے 23 مہینوں کے عرصے میں 502 فٹبالرز کو قتل کر دیا ہے۔
اسرائیل فٹبال معطل کرنے کی مہم کی بڑی لہر لیورپول کے ستارے محمد صلاح کے 112 ملین افراد کی بڑی مہم کے بعد اٹھی، جب انھوں نے یوفا سے اس بات پر احتجاج کیا کہ اس نے صہیونی ریاست کے ہاتھوں فلسطینی فٹبال کے legend سلیمان العبید کے قتل کی جگہ، وجہ اور طریقہ کار کو سنسر کیا۔
ایک ہفتے کے دوران یورپ میں اسرائیلی فٹبال کی معطلی کی درخواست عروج پر پہنچ گئی جب اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر، مانچسٹر کے حامیوں، لیورپول کے حامیوں اور اطالوی فٹبال کوچز نے اسرائیل کو معطل اور محروم کرنے کا مطالبہ کیا۔
اطالوی کوچز کی ایسوسی ایشن نے اطالوی فٹبال فیڈریشن (Assoallenatori) کے صدر گیبریئل گریوینا (Gabriel Gravina) کو خط لکھ کر یوفا اور فیفا سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو عارضی طور پر بین الاقوامی فٹبال سے معطل کرے۔
ایسوسی ایشن کے صدر رینزو اولیوری (Renzo Olivieri) کا کہنا ہے کہ "اس درخواست کو محض ایک علامتی اقدام نہیں ہونا چاہئے بلکہ ایک ضروری انتخاب ہے جو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی پوری ٹیم کے ایک مشترکہ اخلاقی فریضے کا جواب دیتا ہے۔"
نائب صدر گیان کارلو کیمولیزے (Giancarlo Camolese) کا کہنا ہے کہ "لوگ چاہتے ہیں کہ ہم صرف خاموش رہیں اور کھیلیں، واپس مڑیں اور دوسری طرف دیکھیں، لیکن ہم اسے درست نہیں سمجھتے۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ