9 نومبر 2024 - 08:14
ہالینڈ: صہیونیوں سے عالمی نفرت، ولندیزیوں نے خوب خبر لی + دلچسپ ویڈیوز

صہیونی موکابی فٹ بال ٹیم کے نام نہاد پرستاروں اسپین کے سیلاب میں مرنے والوں کے لئے ایک منٹ کی خاموشی کو نظر انداز کیا اور فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستانہ نعرے لگائے / کھیل ختم ہؤا تو ولندیزیوں کے گھروں پر حملہ آور ہوئے/صہیونیوں ریاست نے دعوی کیا کہ مذکورہ واقعہ یہوددشمنی پر مبنی تھا! لیکن دنیا میں ان کی مظلومیت کا ڈھونگ مزید پھیکا پڑ گیا ہے اور کوئی بھی اس دنیا میں صہیونی بیانئے پر یقین نہیں کرتا۔ صورت حال یہ ہے کہ وہ اپنی مظلومیت جتانے کے لئے جو تشہیری مہم چلاتے ہیں وہ ان کے اپنے گلے پڑ جاتی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ حد سے گذرنے والے صہیونی یلغاریوں کی جارحانہ شر انگیزی کے بعد ولندیزی نوجوان بھی ان کے خلاف سرگرم ہوئے اور جارحوں کے خلاف میدان میں آئے جس کے نتیجے میں 100 صہیونی زخمی اور سات لاپتہ ہوئے ہیں۔ جن کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں سامنے آئی ہیں اور بعض ذرائع نے کہا ہے کہ گویا انہیں ولندیزیوں نے قتل کر دیا ہے۔

صہیونی نسل پرستانہ نعروں کے بعد اسٹاک ہوم کی سڑکوں میں آئے اور ولندیزی شہریوں کے گھروں پر چڑھ کر فلسطینی پرچم نیچے گرایا جس کی وجہ سے شہر میں صہیونی ریاست اور ان کے ان گماشتوں کے خلاف ہمہ گیر نفرت ابل پڑی۔

کہا جاتا ہے کہ طوفان الاقصی کا ایک ثمرہ یہ تھا کہ صہیونی پوری دنیا میں نفرت انگیز عناصر کے طور پر پہچانے جاتے ہیں اور یقینا یہ سلسلہ کئی برسوں تک جاری رہے گا اور جس طرح کہ داخلی طور پر طوفان الاقصی سے صہیونیوں کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ ممکن نہيں ہے، دنیا بھر میں ان کی بھیانک تصویر کی ترمیم بھی ممکن نہیں۔

یہ بھی ثابت ہو چکا ہے کہ موکابی ٹیم کے پرستاروں کے طور پر ہالینڈ جانے والے صہیونیوں کی اکثریت غزہ میں قتل عام کا ارتکاب کرنے والے صہیونی فوجیوں کی ہے چنانچہ غاصب ریاست نے انہیں گھر لوٹانے کے لئے خصوصی پروازوں کا اہتمام بھی کیا۔

صہیونیوں نے اپنے گماشتوں کے جرائم کی طرف اشارہ کئے بغیر دعوی کیا ہے کہ ہالینڈ میں پیش آنے والا واقعہ یہود دشمنی پر مبنی رجحانات کا شاخسانہ ہے!!!

صہیونیوں ریاست نے اپنے گماشتوں کے جرائم کی طرف اشارہ کئے بغیر دعوی کیا کہ مذکورہ واقعہ یورپ میں بڑھنے والے یہود دشمنی (Anti-Semitism) پر مبنی رجحانات کا شاخسانہ تھا! لیکن دنیا میں ان کی مظلومیت کا ڈھونگ مزید پھیکا پڑ گیا ہے اور کوئی بھی اس دنیا میں صہیونی بیانئے پر یقین نہیں کرتا۔ صورت حال یہ ہے کہ وہ اپنی مظلومیت جتانے کے لئے جو تشہیری مہم چلاتے ہیں وہ ان کے اپنے گلے پڑ جاتی ہے۔

ادھر آج رات صہیونی حکام آج رات اطالوی شہر بولونا میں میکابی باسکٹ بال ٹیم کے میچ کے دوران ممکنہ بے چینیوں کے لئے تیاری کر رہے ہیں!

۔۔۔۔۔
ویڈیوز دیکھئے اور بطور خاص آخری ویڈیو جس میں صہیونی گماشتہ خوف کے مارے فری فری پیلسٹائن کے نعرے لگاتا ہے یعنی حق ہے کلام اللہ کہ "یہ قلعوں کے اندر اور دیواروں کے پیچھے سے آپ کے خلاف لڑتے ہیں" / چنانچہ اگر ان کے قلعوں میں داخل ہوجائیں تو یہ آپ سے لڑیں گے نہیں بلکہ آپ جو چاہيں گے وہی کریں گے!

۔۔۔۔۔

110