11 اگست 2025 - 15:45
فلسطینی نسل کشی اور مقدسات کی توہین ناقابلِ برداشت: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارتِ خارجہ نے غزہ اور غربِ اردن میں فلسطینی عوام کی جاری نسل کشی اور قدس شریف میں مقدس مقامات کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔ وزارتِ خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مظلوم فلسطینی عوام تک فوری امداد پہنچانے اور ان کے قتلِ عام کو روکنے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارتِ خارجہ نے صیہونی کابینہ کے غزہ پر قبضے اور عوام کو جبراً بے دخل کرنے کے فیصلے کو فلسطینیوں کی نسل کشی کی تکمیل اور پورے فلسطین کو مٹانے کی سازش قرار دیا ہے۔ وزارتِ خارجہ نے اس فیصلے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور پوری سرزمینِ فلسطین پر فوجی قبضہ مسلط کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے غزہ پر صیہونی حملے فوراً بند کرنے اور امداد رسانی کے لیے تمام راستے بغیر کسی شرط کے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایران نے عالمی برادری، بالخصوص سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے قانونی و اخلاقی فرائض بلا تاخیر ادا کریں اور صیہونی حکومت کو غزہ میں اپنے جرائم کا سلسلہ ختم کرنے پر مجبور کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha