5 جولائی 2025 - 06:47
دوبارہ جارحیت ہوئی تو سرخ لکیروں کو خاطر میں نہیں لائیں گے، صہیونیوں کو ایرانی جنرل کا انتباہ

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے صہیونی ریاست کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے دوبارہ حملہ کیا تو تہران کسی استثنی کے بغیر، تمام اہداف کو نشانہ بنائے گا اور سرخ لکیروں کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان، بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی نے المیادین نیوز نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:

- ایران کے فوری جواب نے دشمن کے حساب کتاب اور اندازوں کو درہم برہم کر دیا۔ حقیقت جاننا ہو تو ہمیں جنگ کے مقاصد پر غور کرنا پڑے گا تاکہ معلوم ہو سکے کہ اس جنگ میں کون جیتا اور کون ہارا۔

- اسرائیل حالیہ ایران کے خلاف حالیہ جارحیت میں اپنے کسی بھی مقصد تک نہیں پہنچ سکا۔ دشمن کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی صلاحیتوں کو تباہ کرنا تھا۔ دشمن نے صاف طور پر کہا کہ ایران کے خلاف جنگ، اسے تسلیم کرانے، اس کے ٹکڑے کرنے اور تباہ کرنے کے لئے لڑی جا رہی ہے۔ نیتن یاہو نے بھی جنگ کے آغاز میں کہا تھا کہ "یہ جنگ حقیقی قیامت ہے اور یہ آخر تک جاری رہے گی۔"

- دشمن جب مذاکرات کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل نہ کر سکا تو اس نے عسکری کارروائی کا راستہ اپنایا۔ دشمن اسلامی جمہوری نظام کو نہیں سمجھتے، اور وہ ایران کو نہیں پہچانتے۔

- اس کے باوجود کہ دشمن نے ہمارے فوجی کمانڈروں کو ان کے گھروں میں نشانہ بنایا اور ہمیں کمزور اور متزلزل کرنے کی کوشش کی، لیکن ہم نے بھی انہیں فوری جواب دیا۔ لیکن اب سوال یہ ہے کہ "کون گھبرایا ہؤا اور پریشان ہے؟ ایران یا ایران کے دشمن؟ یقیناً وہ کسی بھی نئی جنگ کی صورت میں ایران کے تباہ کن جواب سے خوفزدہ اور گھبرائے ہوئے ہیں۔

- 12 روزہ جنگ کے دوران ایران نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی طرف 2000 سے زائد میزائل اور ڈرون فائر کئے، جن میں سے اکثر نے اسرائیلی، عربی، یورپی اور امریکی دفاعی سسٹمز کو ناکام بناتے ہوئے مقبوضہ سرزمین میں تزویراتی صہیونی مراکز کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا۔

- اسلامی جمہوریہ ایران نے حالیہ جنگ میں صہیونی ریاست کے اہم اور تزویراتی قومی، فوجی، سکیورٹی اور معاشی اہداف کو اپنے درست نشانے پر لگنے والے میزائلوں اور ڈرون حملوں سے تباہ کر دیا۔

- اگرچہ صہیونی ریاست نے جنگ کے آغاز سے ہی سخت سنسرشپ کی پالیسی اپنائی، لیکن پھر بھی مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں میں تباہی کی تصاویر جاری ہی ہو گئیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha