9 جولائی 2025 - 22:05
صہیونی سپریم کورٹ میں نیتن یاہو کی برطرفی کی درخواست پر غور ہورہا ہے

صہیونی ریاست کی عدالت عظمیٰ نے اس ریاست کے وزیر اعظم کی برطرفی کے لئے پیش کی گئی درخواست پر غور شروع کر دیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، صہیونی اخبار "معاریو" نے فاش کیا ہے کہ صہیونی ریاست کی عدالت عظمیٰ آج ایک اسرائیلی وکیل ڈونا ہولٹس کی جانب سے پیش کی گئی درخواست پر غور کرے گی، جس میں بنیامین نتانیاہو کو غاصب ریاست کی وزارت عظمیٰ کے عہدے سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، مذکورہ وکیل نے اپنی درخواست میں بیان کیا ہے کہ نیتن یاہو نے "مفادات کا تصادم (Conflict of interests)" کے اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے اور اپنے قانونی اختیارات سے تجاوز کا مرتکب ہؤا چنانچہ اس و اسے اپنے موجودہ عہدے سے ہٹانا چاہئے۔

انھوں نے مزید کہا کہ صہیونی ریاست کے تحفظ کے لئے نتانیاہو کی برطرفی کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں بچا ہے۔

اس سے قبل بھی صہیونی ریاست کے سابق حکام اور مخالف دھڑوں کے رہنماؤں نے غزہ پٹی میں جنگ کی طوالت نیز حماس کے مکمل خاتمے اور صہیونی قیدیوں کی واپسی کے وعدے پورے نہ ہونے پر اس کی برطرفی کا مطالبہ کیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha