بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ایسے حال میں کہ غزہ میں عرب اور مسلم ممالک کی مجرمانہ اور معذرت خواہانہ اور امریکہ نواز اور صہیونیت نواز پالیسیاں برقرار ہیں، اور غزہ والے فاقے کاٹ رہے ہیں اور تہران میں صہیونی-امریکی دہشت گردانہ جارحیت کے شہداء "شہدائے فتح" کے تاریخی جلوس جنازہ کا آغاز ہو چکا ہے، یمنیوں نے غزہ کی عملی حمایت جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر ایک میزائل مقبوضہ فلسطین کی طرف داغا ہے۔
صہیونی اخبار یدیعوت آحارونوت نے اپنے بریکنگ نیوز میں رپورٹ دی کہ صہیونی فوج نے یمن سے داغے جانے والے ایک بیلسٹک میزائل کا سراغ لگا لیا ہے اور اس کا فضائی دفاعی نظام اس کا راستہ روکنے کے لئے سرگرم عمل ہو گیا ہے۔
پورے فلسطین میں سائرن بجنے لگے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ