بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | پاکستانی صدر آصف علی زرداری نے ایوان صدر میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماؤں اور ورکرز سے ملاقات کی۔
عید قربان کی مبارکباد دیتے ہوئے صدر پاکستان نے کہا کہ ہمارے ورکرز ہماری قوت ہیں، مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک اور دھرتی سے وفا کرنی ہے، ملکی ترقی کے لیے كام کرنا ہے، معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے پر توجہ دینا ہوگی۔
پاکستانی صدر نے کہا کہ پاکستان میں ترقی کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، زراعت ہماری معیشت کی بنیاد ہے، ملک کو زرعی شعبے کی بنیاد پر ترقی دینے کی ضرورت ہے۔
آصف علی زرداری نے بھارت کی بڑھتی شدت پسندی پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کو تعصب اور ظلم کا سامنا ہے، ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں، مسلمان برصغیر میں تاریخی، مذہبی اور ثقافتی جڑیں رکھتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ