9 مئی 2025 - 15:54
گاؤ ماتا کا پجاری یاد رکھے ہم نعرہ تکبیر والے ہیں، علامہ سید ریاض حسین نجفی

صدر وفاق المدارس الشیعہ کا کہنا ہے کہ مودی نے حملہ کرکے غلطی کی ہے، بھارت کا حملہ کسی صورت قابل قبول نہیں، بھارت کی انتشار پسندی پرانی ہے، مودی مسلمانوں، سکھوں اور مسیحوں پر ظلم ڈھا رہا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ جنگ پاکستان اور بھارت دونوں کے عوام کی مفاد میں نہیں۔ بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان پر حملہ کیا ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ اس حوالے سے مسلح افواج کے اقدامات کی بھرپور حمایت کرتے اور یقین دلاتے ہیں کہ قوم ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملائے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ دشمن کو بھرپور جواب دے کر اس کا حساب برابر کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی انتشار پسندی تو بہت پرانی ہے لیکن جب سے مودی نے اقتدار سنبھالا ہے وہ ہندو توا نظریے کے تحت کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں، سکھوں اور مسیحوں پر ظلم ڈھا رہا ہے۔ ان کی عبادت گاہوں کو مسمار کیا جا رہا ہے، انہیں عبادت کی اجازت نہیں۔ پاکستان پر حملہ کرکے مودی نے بہت بڑی غلطی کی ہے۔ گاؤ ماتا کے پجاری کو اچھی طرح معلوم ہونا چاہیے کہ ہم معبود الٰہی کی عبادت پر یقین رکھتے اور نعرہ تکبیر والے ہیں، موت سے نہیں ڈرتے موت ہمارے لیے شہادت کا درجہ رکھتی ہے۔ حافظ ریاض نجفی نے میزائل حملوں میں شہید ہونیوالے پاکستانیوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha