اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ "القسام بریگیڈز" کے ترجمان "ابوعبیدہ" نے مقبوضہ علاقوں کے اسرائیلی باشندوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے:
"اسرائیلیوں کے سامنے صرف دو راستے ہیں؛ یا وہ اپنے رہنماؤں کو جنگ بندی پر مجبور کریں، یا مزید فوجیوں کے تابوتوں کی واپسی کے لیے تیار ہو جائیں۔"
انہوں نے مزید کہا:
"ہمارے مجاہدین، انبیائے الٰہی کے وارث ہیں، جو داؤدؑ کی سنگ باری سے جالوتی ارابوں پر حملہ کرتے ہیں اور قابض دشمن کی ہیبت کو پاش پاش کر دیتے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا:
"صیہونی دشمن کو آج خان یونس اور جبالیا میں جو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، وہ ہماری خصوصی کارروائیوں کا صرف ایک حصہ ہے۔"
انہوں نے مزید کہا:
"خان یونس اور جبالیا میں آج جو کچھ ہوا، وہ اس حقیقت کا ایک نمونہ ہے کہ قابض دشمن فلسطین کے ہر گوشے میں ہماری ایسی ہی کارروائیوں کا سامنا کرے گا۔"
ابوعبیدہ کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب حالیہ دنوں میں خان یونس کے مشرقی علاقے میں ہونے والے ایک دھماکے میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک ہوئے۔
صیہونی فوج نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر خان یونس کے مشرقی محلے "بنی سہیلا" میں ایک بم سے مسلح عمارت کے دھماکے کے نتیجے میں اس کے چار فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ