2 اکتوبر 2025 - 20:37
سعودی حکام نے خانہ کعبہ کے گرد حصار لگا دیا + ویڈیو

سعودی حکام پہلے خانہ کعبہ تک رسائی کو صرف چند گھنٹوں کے لیے محدود کرتے تھے، لیکن اب خانہ خدا کے اردگرد ایسا حصار نصب کر دیا گیا ہے جس کے ہٹائے جانے کا وقت 'ابھی نامعلوم' ہے / ان دنوں حجاج کی کعبہ کے قریب جانے پر پابندی آبادی کے انتظام کےحوالے سے ایک نیا موضوع بحث بن گئی ہے؛ "زیارت کو کنٹرولڈ تجربے میں تبدیل کرنے" (حجاج کا تجربہ پروگرام) کے بارے میں ایک بحث، جس کو محمد بن سلمان کے 'وژن 2030' میں سمویا گیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، آج حجاج کرام کے لئے خانہ کعبہ کے قریب جانے اور حجر الاسود کو چھونے کا امکان میسر نہیں ہے۔ مسجد الحرام کے ایک متولی مصطفیٰ المشاری کا کہنا ہے کہ "خانہ کعبہ کے گرد یہ حصار وقتاً فوقتاً صفائی کے لئے لگایا گیا ہے۔

تقریباً تین ماہ قبل حج تمتع کے ایام میں، مسجد الحرام کے اردگرد کا احاطہ خانہ کعبہ کی اندرونی صفائی کے لئے بند کیا گیا تھا اور حجاج چند گھنٹوں کے لئے ہی خانہ کعبہ کے قریب جا سکتے تھے۔

سعودی پہلے کعبہ تک رسائی کو صرف چند گھنٹوں کے لئے محدود کرتے تھے، لیکن اب خانہ خدا کے اردگرد ایسی باڑیں لگائی گئی ہیں جن کے ہٹانے کا وقت ابھی نامعلوم ہے۔

حج اور زیارت گروپ، فارس نیوز ایجنسی: حجاج کرام کے پاس کعبہ کے قریب جانے اور حجر اسود کو چھونے کا کوئی موقع نہیں ہے۔ مسجد الحرام کے ایک متولی مصطفیٰ المشاری کا کہنا ہے کہ "کعبہ کے اردگرد باڑیں وقتاً فوقتاً دھونے کے لیے لگائی گئی ہیں۔"

اس سے پہلے حج تمتع کے دوران (تقریباً تین ماہ پہلے) مسجد الحرام کے اردگرد کعبہ کے اندر دھونے کے لئے بند کر دیا گیا تھا اور حجاج کو کعبہ کے قریب جانے کے لئے صرف چند گھنٹوں کا موقع دیا جاتا تھا۔

لیکن آج، 2 اکتوبر 2025ع‍ کو، کعبہ کے پاس باڑیں لگائی گئی ہیں، جن کے بارے میں ایک حاجی 'حسین رستمی' کے مطابق، سعودیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ حصار جلد ہٹنے والا نہیں ہے۔ یہ سب ایسے حال میں ہو رہا ہے کہ زیادہ تر حجاج کرام صرف پانچ دن مکہ میں قیام کرتے ہیں۔

حجاج کی کعبہ کے قریب جانے پر پابندی آبادی کے انتظام کےحوالے سے ایک نیا موضوع بحث بن گئی ہے؛ "زیارت کو کنٹرولڈ تجربے میں تبدیل کرنے" (حجاج کا تجربہ پروگرام) کے بارے میں ایک بحث، جس کو محمد بن سلمان کے 'وژن 2030' میں سمویا گیا ہے۔

سعودی کے عمرہ کے امور کے ڈائریکٹر، فضل صالح کا کہنا ہے: ہم بین الاقوامی بڑے ایونٹس کے انتظام سے سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں؛ اس لئے نظم و ضبط ہر چیز پر مقدم ہے۔

لیکن سعودی ہوٹل مینیجر، سعد العتیبی کا کہنا ہے کہ حجاج کعبہ کی زیارت اور اس کو چھونے کی امید لے کر مکہ آتے ہیں: اس طرح کے رویے سے، حجاج کے لئے سفر کا لطف اور کعبہ کو قریب سے دیکھنا ـ کورونا کے دنوں کی طرح ـ ممکن نہیں ہے اور ان کے لئے سفر کا لطف کم ہو جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دن یا رات کے کچھ حصوں میں حجاج کے لئے کعبہ کی زیارت کا راستہ بغیر پابندی کے کھلا رکھا جائے اور اگر دھونے کے لئے [اتنے عرصے سے] باڑیں لگائی گئی ہیں تو، جیسے بارش ہونے پر سروس فورسز فوری طور پر کام شروع کر دیتی ہیں، اب بھی جس قدر جلدی ممکن ہو دھلائی کی جائے اور باڑیں ہٹا دی جائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha