اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، آیتاللہ رمضانی، سیکرٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی، مغربی افریقی ملک ساحلِ عاج کے دینی شخصیات کی دعوت پر اس ملک کا دورہ کر رہے ہیں۔
آیتاللہ رمضانی نے آج آئیوری کوسٹ کے دورے پر پہنچتے ہی ہوائی اڈے پر اس ملک کے وزیر اعظم رابرٹ یوگرے مامبے" سے مختصر ملاقات کی۔
اس موقع پر آئیوری کوسٹ میں تعینات ایران کے سفیر، امیرحسین نیک بین نے آیتالله رمضانی کے اس دورے کے مقاصد کی وضاحت وزیرِاعظم کے سامنے پیش کی۔
واضح رہے کہ اس سفر کے دوران آیتاللہ رمضانی کا علما، دانشوروں، فضلا، اور ساحلِ عاج کے نوجوانوں سے ملاقات کا پروگرام شامل ہے۔
آپ کا تبصرہ