صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں صدر روڈ پر ڈینز ٹریڈ سینٹر کے بالمقابل فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے ہیڈ کوارٹرز پر خودکش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک بمبار سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جب کہ 3 ایف سی اہلکار شہید اور 2 اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اخبار کے مطابق، ہلاک تینوں دہشتگرد افغان شہری نکلے۔
عید الاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں سیکیورٹی اقدامات کو مؤثر بنانے کیلئے جامع ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دشمن کے ناپاک عزائم کے تناظر میں اہم تنصیبات اور حساس مقامات کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت دی گئی ہے اور تمام اضلاع میں خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل دے کر اس پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان کو فعال رکھا جائے اور پولیس و انتظامیہ فیلڈ میں متحرک رہے۔