7 اپریل 2025 - 15:30
پاکستان: ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، 9 "خوارج" ہلاک

پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹکوارہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ہے جس میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 9 "خوارج" ہلاک کر دیے گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، پاکستانی فوج کے ادارے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن 6 اور 7 اپریل کی درمیانی شب کیا گیا، ہلاک "خوارج" سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
ہلاک دہشت گردوں میں "خارجی گروہ" کا سرغنہ شیرین بھی شامل ہے جو کہ کئی بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن حسنین اختر کی شہادت کا ذمے دار بھی دہشت گرد شیرین تھا۔
علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستانی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
نکتہ: جن کو دوسرے علاقوں میں "خوارج" کہہ ہلاک کیا جا رہا ہے ان ہی "خوارج" نے پاراچنار سے پشاور جانے والی قومی شاہراہ کو بند کر رکھا ہے اور اطلاع کے مطابق وہ بالکل سکون کے ساتھ سڑک کے کنارے کرسیاں لگا کر گاڑیوں کی آمد و رفت کی نگرانی کر رہے ہیں اور ان کے ساتھ سکیورٹی والوں کا رویہ بالکل دوستانہ اور تعاون پر مبنی ہے!!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha