اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | ممبئی کے مؤمنین کی بڑی آبادی والے علاقوں میں دینی تعلیمی کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں کاروانِ تنظیم لکھنؤ سے 13 مئی 2025 کو روانہ ہو کر 14 مئی 2025 کے بعد تنظیم المکاتب لوکل آفس واقع حضرت عباس اسٹریٹ ڈونگری ممبئی پہنچا، ایک ہنگامی نشست رکھی گئی، جس کا سلسلہ دو بجے شب تک جاری رہا اور چاروں مقامات میرا روڈ ممبرا مغل مسجد ڈونگری اور گوونڈی میں ہونے والی کانفرنسوں سے جڑے ہوئے مختلف امور کے ساتھ ساتھ ان کانفرنسوں کو پیغام رساں اور مؤثر بنانے نیز مؤمنین کی زیادہ سے زیادہ شرکت کی راہوں پر گفتگو ہوئی اور کئی اہم فیصلے لئے گئے جس میں محلہ محلہ تعلیمی دورہ کرنے کا مسئلہ سب سے اہم ہے۔
اس میٹنگ میں مولانا سید صفی حیدر صاحب قبلہ سکرٹری ادارہ تنظیم المکاتب مولانا سید صبیح الحسین صاحب قبلہ نائب صدر ادارہ مولانا سید نقی عسکری صاحب قبلہ جوائنٹ سکرٹری تنظیم المکاتب مولانا سید حسین جعفر وہب صاحب قبلہ رکن مجلس انتظام کے علاوہ ادارے کے تجربہ کار انسپکٹر حضرات مولانا غلام مہدی مولائی صاحب انچارج شعبۂ مکاتب تنظیم المکاتب سینیئر انسپیکٹر مولانا توقیر حسین صاحب مولانا اعجاز حسین صاحب مولانا غازی رضا نقوی صاحب مولانا کیفی سجاد صاحب مولانا محمد صادق معروفی صاحب نیز دیگر اہم حضرات موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
شیعیان ہند
شیعہ مدارس
تنظیم المکاتب
آپ کا تبصرہ