15 مئی 2025 - 16:11
ٹرمپ نے الجولانی کے دہشت گردانہ ماضی کو سراہا

ڈونلڈ ٹرمپ نے آج (بروز جمعرات 15 مئی 2025ع‍) کو سابق الجولانی اور موجودہ ٹائی بند احمد الشرع کے دہشت گردانہ ماضی کی تعریف کرتے ہوئے کہا: "وہ ایک طاقتور پس منظر رکھتا ہے!"۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ٹرمپ نے قطر میں بات چیت کرتے ہوئے کہا: میں نے شام کے نئے لیڈر سے بات چیت کی اس کا پس منظر بہت طاقتور ہے۔۔۔ میں سمجھتا ہوں کہ وہ اپنے ملک کا اچھا ترجمان ہو سکتا ہے اور آگے دیکھیں گے کہ ہوتا کیا ہے"، انھوں نے یہ الفاظ ایک معاشی اجلاس کے دوران ادا کئے۔

ٹرمپ نے الجولانی کے دہشت گردانہ ماضی کو سراہا

ٹرمپ نے گذشتہ منگل کو کہا تھا کہ وہ شام پر لگی پابندیوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں، بدھ کے روز ریاض میں الجولانی سے ملاقات کی اور اس کو اسرائیل کو تسلیم کرنے کی ہدایت کی۔

ٹرمپ نے ریاض سے جاتے ہوئے "الجولانی کو دلکش نوجوان قرار دیا اور کہا وہ بہت ضدی ہے اور طاقتور ماضی کا مالک ہے۔

امریکہ نے سنہ 2013 میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کی شامی شاخ "جبہۃ النصرہ" کے سرغنے ابو محمد الجولانی کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں قرار دیا تھا اور اس کے سر پر ایک کروڑ ڈالر انعام کا اعلان کیا تھا۔ 

ٹرمپ نے الجولانی کے دہشت گردانہ ماضی کو سراہا

دنیا جانتی ہے کہ ابو محمد الجولانی کی سرکردگی میں شامی باغیوں کے برسراقتدار آنے کے بعد شام کی صورت حال انتہائی خوفناک ہے، جس کا سبب خود الجولانی اور اس کی دہشت گرد فورسز ہیں، لیکن ٹرمپ نے اس کو دلکش اور طاقتور ماضي کے حامل نوجوان کا عنوان دیتے ہوئے کہا: طاقتور بن کر رہے، کمزور ہوجائے گا، تو ہم تمہارے ساتھ گویا اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں، ہم شام پر لگی پابندیاں اٹھا کر اس کو ایک موقع دے رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha