14 مئی 2025 - 13:27
ٹرمپ نے الجولانی سے کہا: اسرائیل کو تسلیم کرو

وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ ٹرمپ نے ریاض میں شامی باغیوں کے سرغنے ابو محمد الجولانی سے (احمد الشرع) سے پانچے تقاضے کئے ہیں جن میں اسرائیل کو تسلیم کرنا بھی شامل ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ روایت  شکنی کے حوالے سے کافی مشہور ہیں انھوں نے بطور صدر امریکہ مارکیٹنگ اور ـ سابقہ صدور کے برعکس، اعلانیہ طور پر ـ عربوں کا پیسہ بٹورنے اور بھتہ لینے کے لئے مشرق وسطی کا دورہ کیا جو ایک روایت شکنی تھی، ایک ملک سے جہاز کا تحفہ لیا جو ایک روایت شکنی ہے، اور ایک آدم نما پتلے "ابو محمد الجولانی" سے بطور صدر شام ملاقات کی جس کو اپنے صدارتی دفتر کے انتظام اور اس کے حفاظت کا اختیار نہیں ہے۔ صدر ٹرمپ نے الجولانی کو ـ جو ان دنوں ٹائی باندھتے ہیں، القاعدہ کا اسٹائل ترک کر چکے ہیں اور احمد الشرع اور شام کے صدر کہلاتے ہیں ـ سے ملاقات کی جو ایک روایت شکنی ہے، حالانکہ وہ اسی وقت بھی جانتے ہیں کہ الجولانی اپنے دہشت گردوں کے ذریعے شام کا انتظام چلا رہے ہیں اور یہ الجولانی سے ان کے تقاضوں میں بھی عیاں ہے جہاں وہ ان کو حکم دیتے ہیں کہ "غیر ملکی دہشت گردوں سے کہہ دو کہ شام سے چلے جائیں"، اور پھر سفارتکارانہ آداب ترک کرکے اسی شخص سے براہ راست کئی تقاضے کئے اور ہدایات دیں جس کو امریکہ نے بظاہر بطور صدر شام تسلیم کر لیا ہے؛ جو کہ ٹرمپ کی روایت شکنیوں کا تسلسل ہے۔

بہر حال ٹرمپ نے ریاض میں خلیج فارس تعاون کونسل کے ساتھ مشترکہ نشست سے پہلے الجولانی سے مالاقت کی اور اس موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی موجود تھے۔

وائٹ ہاؤس نے، شامی باغیوں کے سرغنے سے ٹرمپ کی ملاقات کی تصویریں وائرل ہونے کے بعد، اعلان کیا کہ ٹرمپ نے الجولانی سے پانچ چیزوں کا تقاضا کیا ہے اور واشنگٹن کے بیانیے کے مطابق ان میں ایک تقاضا ابراہیم معاہدے میں شمولیت اور اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق ہے۔

امریکیوں کی وضاحتیں ایسے حال میں شائع ہوئی ہیں کہ ٹرمپ نے کل ایک تقریر میں کہا تھا کہ محمد بن سلمان اور اردوان سمیت امریکہ کے بعض دوستوں نے مجھ سے اپیلیں کی ہیں چنانچہ ہم شام پر لگی پابندیاں اٹھا لیں گے۔

وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا صدر امریکہ نے الجولانی کو پانچ ہدایات دیں ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں:

1۔ اسرائیل کو تسلیم کرو؛

2۔ تمام غیر شامی دہشت گردوں سے کہہ دو کہ شام چھوڑ کر چلے جائیں (یعنی یہ کہ وہ اب بھی دہشت گردوں کے سرغنے ہیں!!)

3۔ فلسطینی دہشت گردوں (یعنی مقاومتی تنظیموں اور غاصب یہودی ریاست کے خلاف لڑنے والے مجاہدین) کو شام سے نکال باہر کرو؛

4۔ امریکہ کی مدد کرو کہ وہ داعش کو دوبارہ معرض وجود میں آنے سے روک دے!!! (حالانکہ داعش کی پرورش گاہ عراق اور شام میں امریکی اڈے ہیں، اور اگر الجولانی نے ٹرمپ کی بات نہ مانی تو وہ ایک بار پھر کشت و خون کا بازار گرم کرنے کے لئے امریکی اڈوں سے باہر آئے گی!)

- شمال مشرقی شام میں داعش کے کیمپوں کی ذمہ داری سنبھالو! (تضاد)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha