15 جون 2009 - 19:30

پابندیوں، بائیکاٹ اوردباؤکے باوجود ہماری صنعت گذشتہ پانچ برسوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ترقی کرچکی ہے.

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرنے کہا ہے کہ ایران تمام بلندیوں کوسرکرنے کی پوری توانائی رکھتا ہے صدرڈاکٹراحمدی نژادنے صنعت ومعدن کے قومی دن کی مناسبت سے ایک تقریب کوخطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام ترپابندیوں، بائیکاٹ اوردباؤکے باوجود آج ایران کی صنعت گذشتہ پانچ برسوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ترقی کرچکی ہے ۔انھوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے گذشتہ تیس برسوں کے دوران جوکام انجام پائے ہيں وہ ایران کی تاریخ میں بے مثال ہيں ۔صدرمملکت نے اسلامی جمہوریہ ایران کی توانائیوں اورصلاحیتوں کواس سے بہت زیادہ بتایا جوآج ایران میں دیکھنے  کوملتی ہیں انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران تمام بلندیوں کوسرکرنے کی توانائی رکھتا ہے  صدراحمدی نژاد نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں دشمنوں کے اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن اس سے سیاسی اوراقتصادی دونوں مقاصد حاصل کرنا چاہتے تھےمگروہ خداکے فضل سے  دونوں میں ناکام رہے ہيں ۔ انھوں نے کہا کہ دشمنوں کی کوشش تھی کہ وہ سیاسی میدان میں ایران کی آزادی اورخودمختاری ایرانی عوام سے چھین لیں مگرایرانی عوام نے دشمنوں کوشکست سے دوچارکیا انھوں نے کہاکہ دشمن اقتصادی میدان میں ایران کے ایٹمی پروگرام کونشانہ بناکریہ کوشش کررہے تھے کہ ہم ہمیشہ ان کے دست نگررہيں مگراس میدان میں بھی انھيں شکست ہوئی ۔