3 فروری 2025 - 11:28
شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کا جلوس جنازہ 23 فروری کو ہوگا، شیخ نعیم قاسم

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے بتایا ہے کہ شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کا جلوس جنازہ 23 فروری کو "أنا عَلیٰ عہدٍ" کے شعار کے ساتھ انجام نکالا جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، المنار ٹی وی چینل کی ویب گاہ نے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اپنے خطاب میں جنوبی لبنان کی صورتحال پر روشنی ڈالی اور شہید سید حسن نصراللہ نیز شہید سید ہاشم صفی الدین کا جلوس جنازہ کے پروگرام کا اعلان کیا۔

انھوں نے اپنے خطاب میں فلسطینی قوم کو  القسام بریگیڈ کے کمانڈر انچیف محمد الضیف اور ڈپٹی کمانڈر مروان عیسیٰ کی شہادت پر تعزیت اور فلسطینی اسیروں کی رہائی پر مبارکباد پیش کی۔

 شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ جنگ بندی ميں توسیع کے بعد حکومت لبنان کو ثالث اور جنگ بندی کے نگراں ممالک پر اسرائیلی جارحیتیں اور سمجھوتے کی خلاف ورزیاں رکوانے کے لئے دباؤ  ڈالنا چاہئے۔ جو کچھ صہیونی ریاست کر رہی ہے یہ سمجھوتے کی مخالفت ہی نہیں بلکہ جارحیت ہے اور حکومت لبنان کو اس پر ٹھوس قدم اٹھانا چاہئے۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ ہم نے تحمل سے کام لیا تاکہ حکومت لبنان جنگ بندی کے نفاذ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرسکے، لیکن اسرائیل سمجھوتے کی خلاف ورزی کررہا ہے اور کسی چیز کو اہمیت نہیں دیتا۔

انھوں نے کہا کہ مقاومت ہمارا انتخاب اور ہمارا راستہ ہے اور ہم مناسب وقت پر اپنے تجزیئے کی بنیاد پر اقدام کریں گے۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ ہمارے خلاف امریکہ  اور اسرائيل کی کمان میں بعض ملکوں نیز ایک اندرونی گروہ کی جانب سے شکست کا پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔

 انھوں  نے کہا کہ ہم  فتح مطلق کی بات نہیں کرتے، یہ جںگ ہے اس میں ہاراور جیت ہوتی ہے اور ہماری قوم جانتی ہے کہ بعض معاملات میں وہ کامیاب ہوئی ہے اور بعض میں شکست کا سامنا ہوا ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ ہم اس کامیابی کی بات کرتے ہیں جس کا تعلق ہماری  استقامت اور استواری اور اسرائيلی یلغار کی شکست اور مقاومت ختم کرنے میں دشمن کی ناکامی سے ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے بتایا کہ شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کا جلوس جنازہ 23 فروری بروز اتوار "أنا عَلیٰ عہدٍ"  (یعنی ہم اپنے عہد کے پابند ہیں)  کے شعار کے ساتھ برآمد ہوگا۔   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110