بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ || سرکاری سعودی خبر رساں ایجنسی نے بدھ کی شام کو خبر دی ہے کہ اس معاہدے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور پاکستانی وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے درمیان ریاض کے ال یمامہ پیلس میں ہونے والی سرکاری ملاقات کے دوران دستخط ہوئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق معاہدے پر دستخطوں کی تقریب میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔
روئٹرز نے اطلاع دی ہے کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں پرانے سکیورٹی تعاون کو تقویت ملے گی۔
پاکستانی وزیر اعظم کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کی اپنی سلامتی کو مضبوط بنانے اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کے لئے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے، اور اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے پہلوؤں کو فروغ دینا اور کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ ڈیٹرنس کو مضبوط بنانا ہے۔
معاہدے کے مطابق فریقین میں سے کسی بھی ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت کو دونوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔
یہ معاہدہ اسرائیل کے قطر پر براہ راست حملے کے تناظر میں منعقد کیا گیا۔ کچھ تجزیہ کاروں کا خیال تھا کہ یہ حملہ علاقائی ممالک کو امریکہ سے آزاد سلامتی کی ضمانتیں حاصل کرنے پر مجبور کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ