13 ستمبر 2025 - 01:59
ویڈیو | قطر پر اسرائیلی حملے میں امریکہ براہ راست ملوث تھا، عبدالباری عطوان

عطوان نے کہا: پورے مشرق وسطی میں، امریکہ کا سب سے بڑا فوجی اڈہ، قطر میں ہے! پوری دنیا میں امریکہ کا سب سے بڑا اڈہ قطر کی سرزمین پر واقع ہے، تو تم امریکیوں نے اسرائیل سے کیوں نہیں کہا کہ "یہ ہمارا دوست ملک ہے اور اس پر حملہ ممنوع ہے!" ۔۔۔ تم العدید میں اپنے فوجی اڈے میں موجود جرنیلوں کو ہدایت کرتے کہ قطر پر ہونے والے اس حملے کا راستہ روک دیں!

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، عرب اخبار نویس اور تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا: دوحہ پر حملہ ایک امریکی-اسرائیلی مشترکہ آپریشن تھا، جس میں امریکہ نے اسرائیل کو سبز بتی دکھانے کے بعد 15 اسرائیلی جنگی طیاروں کو حماس کے مذاکراتی وفد پر بمباری کی اجازت دی۔ انھوں نے امریکہ کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ واقعاً مخالف ہوتا تو قطر میں اپنے العدید فوجی اڈے کے ذریعے حملہ روک سکتا تھا۔

ویڈیو کی تفصیل

صرف ایک مسئلہ ہے اور وہ یہ ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے مل کر قطر پر جارحیت کی ہے؛

میں نے یہ بات اس طرح سے بیان کی کیونکہ امریکہ اس جارحیت میں برابر کا شریک ہے؛ اسی نے اس حملے کے لئے اسرائیل کو سبز بتی دکھائی ہے۔

امریکہ ہی نے 15 اسرائیلی جنگی طیاروں کو دوحہ پر بمباری کی اجازت دی ہے۔ اور اس جارحیت کا عنوان "بیرون ملک کمانڈروں کا قتل" رکھا ہے، جو کہ جنگ بندی کے مذاکرات کے لئے نمائندوں کے طور پر دوحہ میں حاضر تھے؛ یہ مسئلہ بہت ہی عجیب ہے۔

امریکہ کہتا ہے کہ "یہ میرا فیصلہ نہیں تھا، اور ہم نے قطر کو خبر دی اسرائیل تم پر حملہ کرنے والا ہے"،

سوال: تم [امریکیوں] نے قطر کو کیوں خبر دی؟

پورے مشرق وسطی میں، امریکہ کا سب سے بڑا فوجی اڈہ، قطر میں ہے! پوری دنیا میں امریکہ کا سب سے بڑا اڈہ قطر کی سرزمین پر واقع ہے، تم نے اسرائیل سے کیوں نہیں کہا کہ "یہ ہمارا دوست ملک ہے اور اس پر حملہ ممنوع ہے!"

تم العدید میں اپنے فوجی اڈے میں موجود جرنیلوں کو ہدایت کرتے کہ قطر پر ہونے والے اس حملے کا راستہ روک دیں!

یہ، بنیادی مسئلہ ہے

لیکن [حقیقت یہ ہے کہ] امریکہ در اصل اس کاروائی میں ملوث تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha