ابراہیم معاہدے کی مذاکراتی میز پر صہیو-امریکی بمباری؛
تصویری خبر | قطر میں اسرائیلی میزائل ابراہیم معاہدے کی مذاکراتی میز پر لگ گئے، ابطحی
سید محمد علی ابطحی نے لکھا: "اسرائیل کا میزائل قطر میں براہ راست ابراہیم معاہدے کی مذاکراتی میز پر جاگرا۔؛ واللہ خیر الماکرین
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ایک اصلاح پسند سیاسی کارکن، محمد علی ابطحی، نے صہیونی ریاست کے دوحہ پر حملے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ایکس نیٹ ورک میں لکھا:
"اسرائیلی میزائلوں نے غزہ، لبنان، ایران اور قطر سے پلٹ کر خطے میں اسرائیلی اور امریکی مفادات کو نشانہ بنایا ہے اور دنیا کو اسرائیل مخالف اتحاد کے ـ پہلے سے کہیں زیادہ ـ قریب لائے ہیں۔
دنیا کے تمام منصفانہ تجزیہ کار یہی کہتے ہیں۔
ٹرمپ نے ابراہیم معاہدے کی توسیع کی راہ ہموار کرنے کے لئے تین ممالک 'سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر' کے ساتھ صدی کے سب سے بڑے معاہدوں پر دستخط کئے، لیکن اسرائیلی میزائل ابراہیم معاہدے کی مذاکراتی میز کے عین وسط میں آگرے"۔۔؛
واللہ خیر الماکرین"۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ